کے پی شرما اولی نے نیپال کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا

   

کٹھمنڈو : نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ) کے صدر کے پی شرما اولی نے پیر کو نیپال کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف لیا ۔ اولی کے ساتھ 21 نئے وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔صدر رام چندر پوڈیل نے 72 سالہ اولی کو عہدے کا حلف دلایا۔ اولی نے چوتھی بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔ صدارتی پریس ایڈوائزر کرن پوکھرل نے ژنہوا کو بتایا کہ صدر نے 21 وزراء کے ساتھ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو عہدے کا حلف دلایا۔ نیپال کانگریس پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی اہلیہ آرزو رانا دیوبا وزیر خارجہ بنیں۔25 رکنی کابینہ میں اب تین وزرائے مملکت کی کمی ہے ۔