کے کویتا ،بیسٹ پارلیمنٹرین کی حیثیت سے منتخب

   

حیدرآباد22 جنوری (سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا کو بیسٹ پارلیمنٹرین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ فیم انڈیا ایشیاء پوسٹ کی جانب سے کئے گئے سروے میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو بیسٹ پارلیمنٹرین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ فیم انڈیا ایشیاء پوسٹ میگزین کی جانب سے 31؍ جنوری کے روز یہ ایوارڈ عطا ء کیا جائیگا ۔ ملک گیر سطح پر 25اراکین پارلیمنٹ کا انتخاب کیا گیا ۔ تلنگانہ سے منتخب ہونے والی واحد رکن پارلیمنٹ کے کویتا ہے سروے میں کویتا کو 90 فیصد نشانات حاصل ہوئے ہیں اور ان کی عوامی مقبولیت ہونے کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ فیم انڈیا ایشیاء پوسٹ کی جانب سے کئے گئے سروے میں انہیں منتخب کرنے پر کے کویتا نے فیم انڈیا ایشیاء پوسٹ میگزین سے اظہار تشکر کیا ۔
کاپو طبقہ کیلئے 5 فیصد کوٹہ
حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاست کے کاپو اعلیٰ ذات طبقہ کیلئے 5 فیصد تحفظات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے حال ہی میں اعلیٰ ذات کے معاشی طور پر کمزور ہندوؤں کو 10 فیصد کوٹہ دینے کا اعلان کیا تھا۔