کے کویتا کا چیف منسٹر اور تمام معاونین سے اظہار تشکر

   

رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد مختلف وزراء اور قائدین کی مبارکباد

نظام آباد :کے کویتا رکن قانون ساز کونسل کے عہدہ کا حلف حاصل کیا ۔ چیرمین قانون ساز کونسل سکھیندرریڈی نے حلف دلایا۔ متحدہ ضلع نظام آباد کے مجالس مقامی ایم ایل سی ضمنی انتخابات میں کے کویتا نے ٹی آرایس امیدوار کے طور پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ آج منعقدہ حلف برداری تقریب میں ریاستی وزراء محمد محمود علی ، پرشانت ریڈی ، ستیہ وتی راتھوڑ، ایشور، ڈپٹی چیرمین وجئے ساگر، چیف وہپ وینکٹیشورلو ، مئیر حیدرآباد بنتورام موہن، متحدہ ضلع نظام آباد کے ارکان اسمبلی گنیش گپتا، باجی ریڈی گوردھن، محمد شکیل عامر، جیون ریڈی کے علاوہ بھاسکر رائو ، ڈاکٹر سنجے کمار، رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، رکن اسمبلی یلاریڈی سریندر، قانون ساز کونسل کے ارکان این لکشمن، سبھاش ریڈی، فاروق حسین ، آکولہ للیتا، وی جی گوڑ، اسمبلی سکریٹری نرسمہا چاریلو، ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو، صدرنشین تلنگانہ ریڈ کو ایس اے علیم ، صدرنشین ضلع پریشد نلگنڈہ نریندر ریڈی، نظام آباد مئیر نیتو کرن کے علاوہ متحدہ ضلع نظام آباد کے زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ، ارکان ، کارپوریٹرس ، کونسلرس قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کے کویتا نے حلف برداری کے بعد ٹوئیٹر کے ذریعہ رکن قانون ساز کونسل کا موقع فراہم کرنے پر صدرٹی آرایس و چیف منسٹر چندر شیکھررائو اور تمام معاونین متحدہ ضلع نظام آباد کے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، ادارہ جات مقامی کے نمائندوں سے اظہار تشکر کیا۔ متحدہ ضلع نظام آباد میں مجالس مقامی ایم ایل سی کے ضمنی انتخابات میں کے کویتا سابقہ ایم پی کے کویتا نے اپنی شاندار کامیابی درج کرائی ہے جنہیں 89% فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ حلف برداری تقریب سے قبل حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر نظام آباد، کاماریڈی اضلاع کے مقامی نمائندوں قائدین کی کثیرتعداد پہنچ کر انہیں مبارکباد دی، حلف برداری تقریب کے موقع پر اسمبلی میں پارٹی قائدین، کارکنوں نے کے کویتا کا شاندار استقبال کیا۔ کے کویتا کو مبارکباد دینے والوں میں ضلع کے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کے علاوہ صدرنشین تلنگانہ ریڈ کو ایس اے علیم، سینئر کارپوریٹر ٹی آرایس ایم اے قدوس، سابقہ ڈپٹی مئیر میر مجاز علی و دیگر شامل ہے۔