کے کویتا کو سنکرانتی کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic


کورٹلہ :واسق الرحمن سکریٹری گلوبل ویلفیر سوسائٹی و نامہ نگار صحافی دکن کورٹلہ نے حیدرآباد میں واقع ٹی آریس رکن قانون ساز کونسل و تلنگانہ جاگروتی صدر کلواکنٹلہ کویتا کی قیامگاہ پہونچ کر ان سے ملاقات کی۔اس دوران واسق الرحمن کویتا کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے سال نو اور سنکرانتی کی مبارکباد دی۔رکن کونسل کے کویتا نے ان سے ملاقات کرکے انہیں سنکرانتی کی مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیاہے۔کویتا نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ سال اچھی صحت کے ساتھ ساتھ سب کو خوشی اور مسرت بخشے گا۔انہوں نے کہا کہ سال نو اور سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ کے عوام ساری ریاست کی ترقی کیلئے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف ریاست تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں بھائی چارہ امن و امان قائم رہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سال گذشتہ جو ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیںبالخصوص کورونا کے باعث ساری دنیا بے چینی کا شکار ہوگئی ۔دعا ہے کہ ایسے حالات کا اعادہ نہ ہو۔اس موقع پر محمد شمس الدین جونیر اسسٹنٹ ریونیو ڈپارٹمنٹ ابراہیم پٹنم اور دیگر موجود تھے۔