کے کویتا کی اجمیر درگاہ میں حاضری

   


حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا راجستھان کے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور چادر گل پیش کرتے ہوئے ریاست کے امن و امان اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر درگاہ کے ذمہ داروں کی جانب سے ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ کے کویتا نے درگاہ کے ذمہ داروں کو چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے تلنگانہ کے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کرایا اور کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی سیکولر حکومت ہے ۔ کے کویتا کے ہمراہ بودھن کے رکن اسمبلی عامر شکیل کی شریک حیات عائشہ ، کارپوریٹر بابا فصیح الدین ٹی آر ایس پارٹی کے سینئیر قائدین اعظم علی ، ایم اے قدوس ، نوید اقبال ، ایس اے علیم کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔ن