کے کویتا کی خصوصی دلچسپی سے شہر کو خوبصورت بنانے کے اقدامات

   

رکن اسمبلی پی گنیش گپتا کے ہاتھوں22 لاکھ کے ایل ای ڈی لائٹس کا افتتاح
نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن ) بیگالہ گنیش گپتا نے کل رات شہر میں 22لاکھ روپئے کی لاگت سے اسپرائیل LED لائٹس کا افتتاح کیا۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ڈیوائیڈرس کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے درمیان میں سنٹرل لائٹنگ اسپرائیل LED لائٹس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور جملہ 180 برقی پولس نصب کئے گئے تھے اور 22 لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے خوبصورت نظام آباد بنانے کیلئے سنٹرل لائٹنگ پھولانگ چوراستہ تا ارسہ پلی تک اس لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ کل رات مئیر نیتو کرن ، کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل ، کارپوریٹرس کے ہمراہ مسٹر گنیش گپتا نے اس کا افتتاح عمل میں لایا ۔ اس موقع پر مسٹر گنیش گپتا نے بتایا کہ سنٹرل لائٹنگ کے ذریعہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں سابق میں بھی واٹر فائونٹینس تعمیر کئے گئے تھے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو، وزیر بلدی نظم و نسق کے اشتراک اور ایم ایل سی کے کویتا کی خصوصی دلچسپی کے باعث شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدہ کے مطابق انڈر گرائونڈ ڈرینج ، سنٹرل لائٹنگ ، سڑکوں کی توسیع ، فائونٹین قائم کئے گئے ہیں مزید چند علاقوں میں واٹر فائونٹین قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر گنیش گپتا نے چیف منسٹر ، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ قبل از مسٹر گنیش گپتا نے شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی کے تحت منظور کردہ رقم کے چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ 352 استفادہ کنندگان کو 35240832 چیکس کی تقسیم عمل میں لائی اس کے علاوہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے 7 افراد کو 534000 کے چیکس تقسیم کئے ۔ بعدازاں انہوں نے ٹی آرایس کے سینئر قائد یٰسین صابری جن کا حال ہی میں ہارٹک اٹیک کے ذریعہ انتقال ہوا تھا ان کی قیام گاہ پہنچ کر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ یٰسین صابری تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور یہ فائونڈ ر ممبر تھے اور ہمیشہ تلنگانہ کی جدوجہد میں چیف منسٹر کے شانا بشانہ چلتے ہوئے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں شامل رہے۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، ریڈکو چیرمین ایس اے علیم ، نوڈا چیرمین پرابھاکر ریڈی کے علاوہ کارپوریٹرس، ٹی آرایس قائدین بھی موجود تھے۔