نظام آباد : سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے دبئی کے سڑک حادثہ میں زخمی ایک شخص کو وطن واپس لاتے ہوئے ہمدردی دکھائی ۔ تفصیلات کے بموجب نوی پیٹ منڈل کے جنا پلی سے تعلق رکھنے والے وینکٹیش 27 ؍ جون کے روز دبئی میں ہوئے سڑک حادثہ میں دونوں پیر ٹوٹ گئے تھے اور دبئی میں دونوں پیر وں کی سرجری کی گئی اور 7؍ جولائی کوڈسچار ج کیا گیا لیکن دبئی میں ان کا کوئی ہمدرد نہیں تھا اور پریشانیوں میں مبتلا رہ رہے تھے جس پر ملکاجگری کے رکن اسمبلی ہنمنت رائو کو دبئی سے اطلاع دی گئی تھی جس پر ہنمنت رائو نے تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا کو اطلاع دینے پر کے کویتا نے نوین آچاری کو اطلاع دیتے ہوئے ایمرائیٹس تلنگانہ کلچرل اسوسی ایشن کے ذمہ دار کرن کو اطلاع دی جس پر کرن نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے یہاں سے واپس بھیجنے کا انتظام کرتے ہوئے ہوائی جہاز کا کرایہ اور 10 ہزار روپئے اخراجات کیلئے فراہم کیا اور یہ کل شمش آباد ایر پورٹ پہنچنے پر جاگروتی کے قائدین نے یہاں پہنچ کر وینکٹیش سے ملاقات کی اور ایرپورٹ کے عہدیداروں سے ہوم کوارنٹائن رہنے کی اجازت بھی دلائی ۔تلنگانہ جاگروتی کے ضلع صدر اونتی کمار ، ٹی آرایس منڈل صدر نرسنگ رائو و دیگر نے ان کی قیام گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔