ایم ایل سی کی حیثیت سے بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی: قاضی ارشد پاشاہ
نظام آباد۔/19 مارچ، ( ذریعہ میل ) قاضی سید ارشد پاشاہ قائد ٹی آر ایس نے کہاکہ نظام آباد ایم ایل سی کی مخلوعہ نشست کیلئے انتخابات میں سابق ایم پی نظام آباد کے کویتا کے نام کا اعلان کئے جانے کے بعد نظام آباد ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں انہیں اس بات کا یقین ہے کہ میڈم کویتا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گی کیونکہ جملہ ووٹس824 میں ٹی آر ایس کے 532 ، کانگریس 140 اور بی جے پی کے 84 ووٹ ہیں۔ اس لئے الیکشن میں کے کویتا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گی۔ کے کویتا کی رہائش گاہ پر آج مسز کویتا سے ملاقات کرنے اور انہیں مبارکباد پیش کرنے کے بعد قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ کویتا ضلع نظام آباد میں ہمہ گیر مقبولیت کی حامل رہی ہیں اور ٹی آر ایس کی ایم ایل سی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ کے کویتا ضلع نظام آباد میں غیر معمولی مقبولیت کی حامل ہیں۔ نظام آباد میں ٹی آر ایس قائدین اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے مسز کے کویتا سے ملاقات کے بعد ٹی آر ایس کے مختلف قائدین سے بھی تبادلہ خیال کیا۔