نئی دہلی: آئی پی ایل میں آج کولکاتا نائیٹ رائیڈرس نے دہلی کیپٹلس کو 14 رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت پر کولکاتا نے 204/9 بنائے اور جواب میں دہلی کو 190/9 تک محدود رکھا۔ دونوں ٹیموں کے 14 میں سے 10، 10 میچز ہوچکے ہیں۔ دہلی 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ کولکاتا (9) کا 7 واں نمبر ہے۔