کے کے آر نے راجستھان رائلز کو8 وکٹس سے ہرایا

   

گوہاٹی : آئی پی ایل میں آج کولکاتا نائیٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلز کو باآسانی 8 وکٹس سے شکست دے دی۔ میان آف دی میں کوئنٹن ڈی کاک کے 97 ناٹ آوٹ (61 گیندیں) کی مدد سے کے کے آر نے راجستھان کے اسکور 151/9 کا کامیاب تعاقب کیا۔ راجستھان کی بیٹنگ مجموعی طور پر ناکام رہی جس میں کپتان ریان پراگ نے 25 رنز بنائے ۔