کے کے آر کا مقابلہ، شاہ رخ خان مجھے ڈانٹتے :جوہی

   

ممبئی۔بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ٹیم کی شریک مالک اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں شرکت کرتے ہیں اور ٹیم اچھا نہیں کھیلتی ہے تو کیا ہوتا ہے۔ اس نے یہ انکشاف کپل شرما شو کی ایک غیر سینسر شدہ‘ ویڈیو میں کیا۔جوہی نے کہا کہ اگر مقابلے کے نتائج ان کے حق میں نہیں جا رہے ہیں تو وہ دل سے دعا کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ شورو ہو جاتی ہوں بھگوان کو یاد کرنا، منتر پڑھنا۔ سب کو یاد کرتی ہوں ۔دوسری جانب شاہ رخ خان مجھے ڈانٹنے لگ جاتے ہیں۔ غصہ میں کہتے ہیں کہ بولنگ کسے کر رہا ہے، بولنگ فیلڈنگ کے مطابق ہونی چاہیے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ مجھے ایک ٹیم اجلاس ضرور طلب کرنا چاہیے۔ وہ مجھے ڈانٹتے رہتے ہیں۔ میں تو وہاں کھڑی ہوتی ہوں اور معلوم نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے ۔شاہ رخ مجھے ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ڈانٹنے لگتے ہیں، اگرکے کے آرمیچ ہار جاتا ہے، تو شاہ رخ نے ٹیم اجلاس منعقد کرتے ہیں اور گمان ہوتا کہ وہ شاید کھلاڑیوں کو گر سیکھائیں گے اور ڈانٹیں گے لیکن ہوتا کیا ہے؟ شاہ رخ شروع ہو جاتے ہیں ، اْدھر کی باتیں، اْدھر کی باتیں، یہ میچ کی باتیں، کچھ مزیدار باتیں، لیکن وہ کسی کو کچھ نہیں بولتے۔ بس آخری میں،اچھا کھیلے۔ اجلاس ختم ۔