دبئی ۔کے کے آر کی یکے بعد دیگرے دو فتوحات میں نوجوان اوپنرس وینکٹیش ایئر اور شبھمن گل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نوجوان وینکٹیش ایئر نے یہاں دو مقابلوں میں ناقابل شکست 41 اور 53 رنز بنائے اور کے کے آر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔بائیں ہاتھ کے ایر کو اس سیزن کی دریافت مانا جارہاہے ۔ممبئی کے خلاف بھی انہوں نے شاندار بیٹنگ کی ہے ۔دریں اثناء ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے اپنے بولروں کی بھی تعریف کی ، خاص طور پر ویسٹ انڈین کے اسپنر سنیل نارائن اور ورون چکر ورتی کی۔سنیل اور ورون زبردست باؤلر ہیں۔ سنیل کے کے آر کے لئے ایک مقابلہ جتوانے والا بولر ہے۔ ماضی میں ٹیم کو چمپئن بنوانے میں انہوں نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔ ورون ایک نیا لڑکا ہے لیکن وہ ایک باصلاحیت بولر ہے۔ کپتان نے اپنے باری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹنگ کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ میری ٹیم کومجھ سے کیا چاہیے۔