کےICMRگھر گھر کورونا ٹسٹ کے لیے نئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی

   

دیہی علاقوں میں کورونا کے کیسیس تیزی سے پھیلنے پر وزیراعظم کی ہدایت پر نئی منصوبہ بندی
حیدرآباد :۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR ) نے گھروں کو پہونچکر کورونا ٹسٹ کرنے کے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کیے ہیں ۔ دیہی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے گھر گھر پہونچکر عوام کا کورونا ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جس کے بعد ( ICMR ) نے حکمت عملی تیار کی ہے اور اس کے متعلق کل رات رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردیا ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی علامتیں رکھنے والے کورونا کے پازیٹیو مریضوں کے ساتھ رہ رہے ہیں تو ان کا ریاپڈ انیٹجنٹ ٹسٹ (RAT) ٹسٹ کیا جائے ۔ گوگل پلے میں موجود ہوم ٹسٹنگ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس میں موجود قواعد کے مطابق ٹسٹ کرایا جائے ۔ مریض کو ٹسٹ کرنے کے بعد نتیجہ پازیٹیو ہو یا نگٹیو اس کی معلومات فراہم کی جائے ۔ ٹسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹسٹ کے لیے استعمال کردہ ٹسٹ اسٹیم کو موبائل ایپ میں یوزر رجسٹریشن کر کے موبائل فون سے تصویر لی جائے ۔ موبائل ایپ میں رجسٹر کردہ ڈاٹا کو سرور میں محفوظ رکھا جائے گا اور وہ سرور ICMR کوویڈ 19 ٹسٹنگ پورٹل سے مربوط رہے گا ۔ تمام مکمل ڈاٹا اس میں محفوظ رہے گا ۔ ان ٹسٹوں میں پازیٹیو نتیجہ برآمد ہونے پر مریضوں کو صد فیصد پازیٹیو تصور کیا جائے ۔ پھر ایک بار دوبارہ ٹسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ تمام متاثرین مرکزی محکمہ صحت کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے لحاظ سے آئسولیشن میں رہنا چاہئے ۔ علامتیں رکھنے والوں کو (RAT) ٹسٹ میں نتیجہ نگٹیو برآمد ہونے پر فوری (RT-PCR) ٹسٹ کرایا جائے ۔ کورونا کی علامتیں رہنے اور اس ٹسٹ میں بھی نتیجہ نگٹیو برآمد ہونے پر اس شخص کو کوویڈ مریض تصور کرتے ہوئے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی جائے ۔ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کا نتیجہ برآمد ہونے تک آئسولیشن میں رکھا جائے ۔۔