ک12 کروڑ کے غبن کی تحقیقات میں سرعت

   

کریم نگر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر یونین بنک آف انڈیا UBI چیٹ کرنسی برانچ میں 12 کروڑ روپئے نقد رقم کی گمشدگی کے واقعہ کی تحقیقات میں سرعت پیدا ہوچکی ہے ۔ بنک سے اتنی بڑی رقم نکال لئے جانے کے واقعہ سے ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی ۔ یو بی آئی چیٹ کرنسی برانچ منیجر 12 کروڑ روپئے اپنے ذاتی مصارف میں لینے کے تعلق سے بینک عہدیداروں نے اسی جانب سے ہی جانچ شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں ممبئی ، دہلی سے ریزرو بینک کے عہدیداران اعلی دو دن قبل کریم نگر پہونچ کر یو بی آئی جنرل شفتر ملازمنے سے پوچھ تاچھ کی ۔ بینک چیٹ کرنسی برانچ کے ریکارڈ إے ساتھ سی سی کیمرے کی تصاویر کو مہربند کردیا اور ساتھ لے کر جانے کی اطلاع ہے ۔ اس واقعہ پر حیدرآباد کو سی بی آئی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ یو بی آئی کریم نگر ہیڈ آفس چیف منیجر راگھویندر کمار سنگھ نے حیدرآباد میں شکایت کی ۔ برانچ منیجر ایم اے سریش کمار کے ساتھ چیٹ برانچ آرمڈ گارڈ مادھاورم سمپت راؤ چیٹ سے کرنسی منتقل کرنے کسٹوڈینس پی نریش آلینی سنتوش پر آئی پی سی کی مختلف دفتاع کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ سی بی آئی عہدیداران سے ان کے بیانات بھی قلمبند کروالئے ۔ ساتھ بنک کے دیگر ملازمین کے تبادلہ بھی عمل میں آئے ۔