ک20کروڑ ڈالر فلسطینی ٹیکس ،منجمد کردیئے گئے

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیلی حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے اتوار کے روز ٹیکس کی مد میں فلسطینیوں کو تقریبا 20 کروڑ ڈالر کی منتقلی منجمد کر دی۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم گذشتہ برس فلسطینیوں کی جانب سے حملہ آوروں کے گھرانوں کو دی جانے والی مجموعی رقم کے مساوی ہے۔عارضی امن سمجھوتوں کے تحت اسرائیل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے ٹیکس کی صورت میں کروڑوں ڈالر اکٹھا کرتا ہے۔ ٹیکس کی مد میں یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کی فنڈنگ کا مرکزی ذریعہ شمار ہوتی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نقدی کی شدید قلت سے دوچار ہے۔اسرائیل کو طویل عرصے سے فلسطین کے ’شہداء فنڈ‘ پر اعتراض ہے۔ یہ فنڈ اُن ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو ماہانہ وظیفہ پیش کرتا ہے جن کے گھر کے مرد اسرائیل کے ساتھ تنازع کے دوران میں قتل یا زخمی ہو گئے یا پھر قیدی بنا لیے گئے۔