ک2000 کے نوٹوں کی طباعت روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا: حکومت

,

   

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے پیر کو کہا کہ 2000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی طباعت کا سلسلہ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ 2019-20 ء میں 2000 ء روپئے کے ن وٹوں کی طباعت کیلئے طباعت گھروں کو کوئی ہدایت نہیں کی گئی تھی تاہم 2000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی طباعت کا سلسلہ روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ مملکتی وزیر فینانس انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں تحریری بیان میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 500 روپئے اور 200 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی خاطر خواہ تعداد گشت جاری ہے ۔ نیز 2000 روپئے کی کرنسی نوٹوں کا خوردہ لینے گاہکوں کو ہون ے والی دشواریوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے عوامی شعبہ کی بین کوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 500 روپئے اور 200 روپئے کی کرنسی نوٹوں کی زیادہ تعداد میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اے ٹی ایمس میں ضروری تبدیلی کریں۔