ک211کروڑکمانے والی فلم سکندر ناکام کیوں ؟

   

ممبئی ۔ 31 جولائی (ایجنسیز) سلمان خان کو باکس آفس پر بڑا نام سمجھا جاتا ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارکی فلمیں اتنی کمائی نہیں کر پائیں جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ سال 2025 میں سلمان خان عید کے موقع پر فلم سکندر کے ساتھ آئے۔ وہ ایک سال کے انتظار کے بعد عید کے موقع پر واپسی کر رہے تھے لیکن ان کی فلم زیادہ نہیں چل سکی۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ پروڈیوسرزکو بھی مایوسی ہوئی۔ جب یہ فلم آئی تو ایک بار پھر ساری ذمہ داری سلمان خان کے کندھوں پر آگئی لیکن فلم نے مایوس کیا۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے پہلی بار جنوبی ہدایت کارآر مروگاداس کے ساتھ کام کیا۔ اب سلمان خان کے ہدایت کار نے بتایا ہے کہ ان کی فلم کیوں اچھا نہیں چل سکی۔ سوپر اسٹار سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں کامیابی کا مترادف سمجھا جاتا ہے۔ سلمان خان نے اپنے کریئر میں کئی بڑی فلمیں دیں۔ ایک وقت تھا جب ان کی فلمیں یکے بعد دیگرے سوپر ہٹ ہوا کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے اداکار کی فلمیں وہ برتری نہیں دکھا رہی ہیں۔ ان کی 2025 کی ریلیز سکندرکو ہی لے لیں۔ فلم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے ہدایت کار اے اے مروگادوس نے کہا کہ جب ہم مادری زبان میں فلم بناتے ہیں تو اس سے ہمیں طاقت ملتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔آج ایک ٹرینڈ وائرل ہوتا ہے اور اس کے بعد ہرکوئی اسے فالو کرنے لگتا ہے۔ جب ہم زبان بدلتے ہیں تو ہم نہیں جانتے کہ لوگ اس زبان میں کیا پسند کرتے ہیں۔ ہم صرف کہانی پر انحصار کرتے ہیں جس پر ہمیں بھروسہ کرنا ہے۔ مروگاداس نے مزید کہا کہ جیسے میں تیلگو فلم لوں لیکن وہ فلم ہندی میں نہیں چلے گی کیونکہ ہم کہانی لکھتے ہیں اور اس کا ہندی میں ترجمہ ہوتا ہے۔ اور اس کا دوبارہ ہندی میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ اس دوران ہم صرف اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن اس بارے میں یقین نہیں ہے کہ کیا بات کی جا رہی ہے۔ اگر آپ ایسی جگہوں اور حالات میں فلم کر رہے ہیں جہاں زبان اور جگہ کا پتہ نہیں ہے، تو آپ خودکو معذور محسوس کرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ آپ کے ہاتھ نہیں ہیں۔ میں بہت شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ ہماری ان چیزوں پر بہت مضبوط گرفت ہے جن کی ثقافت سے ہم جڑے ہوئے ہیں۔ سلمان خان کے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بات کریں تو وہ7 ڈاگز نامی فلم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دی بیٹل آف گلوان نامی فلم میں نظر آئیں گے۔