ک370 کی منسوخی کیخلاف بائیں بازو جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

   

نئی دہلی 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دستور کی دفعہ 370 کی منسوخی پر بائیں بازو کی جماعتوں نے آج دہلی کے جنتر منتر پر مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت نے جموں و کشمیر سے متعلق خصوصی دستوری دفعہ کو منسوخ کرتے ہوئے اس ریاست کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے اہم قائدین میں سیتارام یچوری، پرکاش کرت، ڈی راجہ، دیپانکر بھٹا چاریہ اور دوسرے شامل تھے۔ ان قائدین نے پارلیمنٹ اسٹریٹ سے احتجاجی مارچ کا آغاز کیا تھا جنھیں پولیس نے روک دیا۔ برندا کرت نے کہاکہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا ہے وہ نہ صرف جمہوریت کی تنسیخ ہے بلکہ ایک فاشسٹ حکومت کی حکمرانی میں ملک کے دستور پر حملہ ہے۔