گئو رکھشکوں کی غنڈہ گردی ‘ راجندر نگر میں جانوروں کی گاڑی روک دی

   

حیدرآباد۔عیدالاضحی سے قبل گو رکھشک سرگرم ہو گئے ہیں اور بڑے جانورو کی منتقلی میں روکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ آج راجندر نگر میں ایک ٹولی نے بڑے جانور منتقل کر نے والی گاڑی AP 29 U7515کو روک لیا اور نعرہ بازی کر دی۔ بتایا جا تاہیکہ گئو رکھشک نشہ میں تھے اور محمد اعظم ساکن شاستری پورم کی گاڑی کو پلرنمبر 154 کے پاس روک لیا اور نقصان پہونچانے کی کوشش کی لیکن وہاں پولیس کی ٹیم پہنچ گئی اور گاڑی کو پولیس اسٹشن منتقل کیا جبکہ شر پسند فرار ہوگئے۔پولیس نے دو مقدمات درج کرکے تحققات کا آغاز کر دیا۔ اعظم نرساپور سے بڑے جانور شہر منتقل کر رہا تھا۔