گاؤکشی قانون کا معصوم افراد کیخلاف غلط استعمال

   

Ferty9 Clinic

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اترپردیش انسداد گاؤکشی قانون کا بے قصور اور معصوم افراد کے خلاف غلط طریقہ سے استعمال کیا جارہا ہے۔ ہائی کورٹ کی بنچ کے واحد رکنی جج نے اپنے احکام میں کہا کہ جب کبھی کوئی گوشت برآمد ہوتا ہے تو اسے گائے کا گوشت ہی بتایا جاتا ہے ۔ گوشت کے تعلق سے کوئی جانچ نہیں کی جاتی اور نہ ہی فارنسک لیباریٹری سے معائنہ کیا جاتا ہے ۔ جسٹس سدھارتھ نے گاؤکشی کی ملزم رحیم الدین کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے یہ تلخ ریمارک کئے کہ بے قصور افراد کو بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔