گاؤں میں سڑک نہیں، حاملہ خاتون کی دواخانہ کو انوکھی منتقلی

,

   

رائے پور : ہندوستان بنیادی طور پر زراعت اوردیہات کا ملک ہے۔ آج بھی بے شمار گاؤں ایسے ہیں جہاں آمد و رفت کیلئے پکا راستہ تک نہیں ہیں ۔ ایسے حالات میں بعض اوقات اس طرح کی مشکل پیش آتی ہے ، اُس کا مظاہرہ چھتیس گڑھ کے جابلا گاؤں میں دیکھنے میں آیا جہاں مقامی افراد نے ایک حاملہ خاتون کو جسے دردِ زہ ہورہا تھا ، اسپتال منتقل کرنا چاہا تو انہیں خاتون کو پانچ کلومیٹر تک چار پائی پر لے کر چلنا پڑا ۔ اس کے بعد وہ اُسے گاڑی کے ذریعہ دواخانہ تک لے گئے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس سفر میں لوگوں نے دو ڈرینج کے نالوں کو عبور کیا ۔ اس گاؤں میں سڑک نہیں ۔ لہذا گاڑیوں کے داخلے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ۔ حاملہ خاتون کو آخر کار خانگی گاڑی کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زچگی ہوئی ۔