گاؤں والوں نے کوویڈ پازیٹیو لڑکی کا سماجی بائیکاٹ کیا

   

عارضی ٹینٹ میں رہنے کے لیے مجبور کیاگیا
حیدرآباد :۔ ایک لرزہ خیز واقعہ میں کوویڈ پازیٹیو ایک لڑکی کو اس کے گاؤں سے باہر کردیا گیا ۔ راجنا ۔ سرسلہ ضلع میں ویرنا پلی منڈل کی اس لڑکی کا حال میں کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا تھا اور اسے ڈاکٹروں نے ہوم آئسولیشن کا مشورہ دیا تھا ۔ اس وقت تک اس گاوں میں کوویڈ 19 کا کوئی کیس نہیں ہوا تھا ۔ لہذا گاوں والوں نے اسے گاوں میں رہنے نہیں دیا اور اس لڑکی اور اس کی ماں کو ان کے کھیت میں ایک عارضی ٹینٹ میں رہنے کے لیے مجبور کیا ۔ اس واقعہ کا علم ہونے پر عہدیدار فوری اس گاوں پہنچ گئے اور انہوں نے اس لڑکی کو مزید علاج کے لیے سرسلہ میں ایک آئسولیشن سنٹر منتقل کیا ۔ ساکھی سنٹر انچارج بی روجا نے کہا کہ یہ لڑکی چند دن قبل ایک الگ مسئلہ پر ساکھی سنٹر آئی تھی اور معمول کے کوویڈ ٹسٹ میں اس کا ٹسٹ پازیٹیو آیا تھا چونکہ اس میں ہلکی علامتیں تھیں اس لیے ڈاکٹرس نے اسے کوارنٹائن ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔ چائیلڈ ویلفیر کمیٹی کی ہدایت پر اسے واپس گاوں بھیجا گیا لیکن اسے کسی اور جگہ رہنے کے لیے کہا گیا ۔ اس دوران پولیس نے کوویڈ مریضوں کے سماجی بائیکاٹ کے خلاف گاؤں والوں کی کونسلنگ کی ۔۔