ممبئی: کسانوں کی بڑی تعداد نے کل ممبئی میں بلائے گئے ‘کسان مزدور مہاپنچایت’ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت بھی وہاں پہنچے۔ اس مہاپنچایت میں ملک کی کئی کسان تنظیموں نے حصہ لیا۔ کسانوں نے ممبئی کے آزاد میدان میں اپنے کئی مطالبات بشمول کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی فراہمی اور مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایم ایس پی، سوامی ناتھن رپورٹ اور بے روزگاری سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مانا جا رہا تھا کہ زرعی قانون واپس لینے کے اعلان سے دہلی کی سرحد پر ایک سال سے بیٹھے کسان واپس چلے جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کسانوں نے بل کی واپسی کا خیرمقدم کیا لیکن یہ کہتے ہوئے واپس جانے سے انکار کر دیا کہ امدادی قیمت کی کم از کم ضمانت بھی ضروری ہے۔