گاؤں کے مسائل پر مملکتی وزیر داخلہ سے ملاقات

   

گمبھی راوپیٹ ، سرسلہ9 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی مصطفی نگر صدر و بی جے پی قایدکرشن کانت یادو نے آج مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمارسے ملاقات کی اس موقع پر کرشن کانت نے راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راوپیٹ منڈل کے موضع مصطفی نگر میں خستہ ہال ہنومان مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ایک دروخواست پیش کرتے ہوئے اسکی ترقی کیلئے رقمی منظوری کی خواہش کی ۔جس پر بنڈی سنجے نے مثبت جواب دیتے ہوئے مندر کی ترقی و تعمیری معاملے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کے علاوہ، کرشن کانت یادو نے کہا کہ وہ جلد ہی تمام ذات برادریوں کے دستاویزات فراہم کریں گے تاکہ عمارت کی تعمیرات کو فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔ میٹنگ میں تمام ذاتوں کی انجمنوں کے صدور، قائدین اور گاؤں کے لوگ موجود تھے ۔