مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میںپولیس نے گاؤ اسمگلنگ کے 68 معاملوں میں 269 ملزمین کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کی ہے جبکہ 14 معاملوں میں ملزمین پر این ایس اے کا اطلاق کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھاکر چودھری نے کل رات بتایا کہ کٹگھر تھانہ علاقے کے دوڑ باغ گاؤں میں تالاب کے کنارے گائے کے باقیات ملے تھے ۔
