ماب لنچنگ کے بعد لقمان انصاری کی لاش کو پہاڑی پر پھینک دیا گیا
ناسک : مہاراشٹرا کے ناسک میں ایک مسلم نوجوان لقمان انصاری کی ماب لنچنگ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق 15 گاؤ رکھشکوں نے جانوروں کی اسمگلنگ کے شک میں نوجوان کی بے دردی سے پٹائی کی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس معاملہ میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے ایک شخص کا تعلق بجرنگ دل سے بتایا جارہا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اس واقعہ میں ایک اور مسلم نوجوان زخمی بھی ہوا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ 8 جون کو کسارا سے ممبئی ہائی وے پر گاؤ رکھشکوں نے مویشی لینے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے لقمان انصاری سمیت دیگر تین لوگوں کو روکا، اس دوران مارپیٹ کی گئی۔ بعدازاں 10 جون کو سنسان پہاری علاقے سے لقمان انصاری کی لاش ملی۔مہلوک کے والد سلیمان انصاری نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملہ میں دیگر ملزمین فرار ہے۔