گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام11 مسلمانوں کے مکانات منہدم

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقہ منڈلا میں گائے کے گوشت رکھنے کے الزام میں 11 مکانات کو مسمار کردیا گیا۔ گائے کے گوشت کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کارروائی کے ایک حصے کے طور پر منڈلا میں 11 مکانات کو منہدم کردیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ رجت سکلیچا نے بتایا کہ یہ کارروائی اس اطلاع کے بعد کی گئی جب نین پور کے بھینواہی علاقے میں بڑی تعداد میں گائے کو ذبح کرنے کیلئے رکھا گیا تھا۔ پولیس ٹیم کی جانب سے ملزمین کے قبضہ سے 150 گائیں ضبط کی گئیں اور 11 ملزمین کے گھروں کے ریفریجریٹرز سے گائے کا گوشت برآمد کیا گیا۔ اس موقع پر جانوروں کی چربی، مویشیوں کی کھال اور ہڈیاں بھی ملیں۔