پریاگراج 14 ؍ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع پریاگراج میں گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں پولیس کو مطلوب ایک شخص کی گرفتاری کے لئے جب پولیس موضع میں پہنچی تو دیہاتیوں نے اس پر حملہ کر دیا ۔ جس سے سات پولیس ملازمین خمی ہوئے ۔ پریاگراج کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کرائم آشوتوش مشرا نے کہا کہ اس حملہ میں جو افراد ملوث انہیں فوری گرفتار کیا جائیگا ۔ اس واقعہ کے بعد موضع میں پولیس کی جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے ۔