گائے کے اسمگلر کو فائرنگ کی کوشش پر دیہاتیوں نے بدحال کردیا

   

Ferty9 Clinic

جئے پور ؍ الوار ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گائے کا ایک مشتبہ اسمگلر جس کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے، اسے راجستھان کے ضلع الوار میں دیہاتیوں کے گروپ نے جب روکا تو اس نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ سلیم خان اور اس کے دو ساتھی 20 تا 25 گائے کھیتوں سے لے جارہے تھے جنہیں دیہاتیوں نے روکا۔ سلیم نے ابتداء میں ہوا میں فائر کئے تاکہ دیہاتیوں کو خوفزدہ کیا جائے لیکن جلد ہی سلیم اور اس کے ساتھیوں کو دیہاتیوں کے گروپ نے دبوچ لیا اور مار مار کر بدحال کردیا۔ سلیم کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔