گائے کے تحفظ میں ناکام رہنے پر دو عہدیدار معطل

   

لکھنو ۔ 14اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت اُترپردیش نے پیر کے دن دو مہاراج گنج ضلع مجسٹریٹ اور دیگر پانچ عہدیداروں کو فرائض میں کوتاہی کے جرم میں معطل کردیا ریاستی حکومت نے کہاکہ سرکاری زیرانتظام مویشی شلٹر میں انھوں نے اپنے فرائض سے لاپرواہی برتی تھی ۔ معطلی کا اعلان کرتے ہوئے جو ایک نایاب اقدام ہے عجلت میں طلب کردہ ایک پریس کانفرنس میں چیف سکریٹری آر کے تیواری نے کہا کہ لاپرواہی کی کئی شکایات مسلسل حاصل ہوتی رہی ہیں ۔آوارہ گایوں کے تحفظ میں لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ مدھوالیہ گائے شلٹر ہتلانی تحصیل مہاراج گنج ضلع میں عہدیداروں کی جانب سے تحفظ میں لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ حکومت نے ایک کمیٹی ایڈیشنل کمشنر کی زیرقیادت تشکیل دی ہے جو ان شکایات کی تحقیقات کرے گی ۔ اس کمیٹی نے کئی کوتاہیاں ، کئی مویشیوں کے تحفظ میں برتنے کی شکایات کو تحقیقات کے دوران درست پایا تھا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ عہدیداروں کے تبصروں سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے مویشیوں کی تعداد 2500 ہے ۔ 904 مویشیوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عہدیداروں کو جملہ 328ایکر اراضی دی گئی تھی ۔