نئی دہلی: دہلی میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی کے ساری سیاسی پارٹیاں متحرک ہوگئی ہیں۔ وہی سرکاری عملہ بھی اپنی کارکردگی تیز کردیاگیاہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران انفارسمنٹ ایجنسیز نے نقد رقم، شراب اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی جس کی مالیت 45 کروڑ روپے بتائی گئی ہیں۔
چیف الیکٹرال آفیسر نے بتایا کہ ان میں 7 کروڑ روپے نقد رقم، ایک کروڑ روپے کی شراب، پانچ کروڑ روپے کے نشہ آور اشیاء، 28 کروڑ روپے کے میٹلس کے بنے اشیاء رائے دہندوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی تھیں۔ آرمس ایکٹ کے تحت 312 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔338 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ 160 کیلوگرام نشہ آور اشیاء کو ضبط کیاگیا۔ واضح رہے کہ دہلی میں 8 فروری کو اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے اور نتائج 11 فروری کو جاری ہوں گے۔