گائے کے 100 کیلوگوشت کیساتھ بلاک کمیٹی رکن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

مظفر نگر(یو پی)۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) بلاک کمیٹی کے ایک رکن کو آج یو پی کے ضلع مظفر نگر میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک کنٹل وزنی بڑے جانور کا گوشت ان کی ایس یو وی میں جانچ کے وقت پایا گیا۔ پولیس کے بموجب اس گاڑی کو رتن پوری کے علاقے میں کھٹولی بلاک کے پاس چہارشنبہ کے دن روکا گیا تھا۔ اس میں سوار 4 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بلاک کمیٹی کے رکن حامد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسٹیشن ہائوز آفیسر کمل سنگھ چودھری نے کہا کہ ملزم بڑے مویشی کے گوشت کی اسمگلنگ کے لیے میرٹھ جارہا تھا۔ ایک مقدمہ اس کے اور چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔