گارڈ فادر کی ناکامی کے بعد چرنجیوی پھر غلطی کرنے لگے

   

حیدرآباد ۔ جنوب کے میگا اسٹار چرنجیوی ان دنوں اپنی اگلی فلم والٹیئر ویرایا کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم اگلے سال سنکرانتی کے موقع پر یعنی 13 جنوری کو سلور اسکرین پر آنے والی ہے۔ اب فلم کیتشہیر زوروشور سے جاری ہے۔ ایک طویل عرصے سے ساؤتھ کے سوپر اسٹار چرنجیوی ایک زبردست ہٹ فلم کی تلاش میں ہیں۔ توقع ہے کہ سوپر اسٹار کی یہ تلاش اس فلم سے پوری ہو جائے گی۔ ڈائریکٹر کے ایس رویندرا کی فلم والٹیر ویرایا سے ساؤتھ سنیما میں کافی چرچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلمساز اس فلم کے متعلق کافی مثبت ہیں۔ عالم یہ ہے کہ پروڈیوسر ڈائریکٹر اس فلم کو ہندی میں بھی ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دراصل سوپر اسٹار چرنجیوی کی پچھلی ریلیز فلم گاڈ فادر بھی ہندی میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سوپر اسٹار سلمان خان بھی کیمیو کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے باوجود اس فلم نے ہندی سینما گھروں میں اچھا بزنس نہیں کیا۔ سوپراسٹار سلمان خان کے کیمیو کی وجہ سے فلم نے ابتدائی گرمی پیدا کی لیکن یہ فلم ہندی باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کر سکی۔ اس کے بعد چرنجیوی اب اپنی اگلی فلم والٹیئر ویرایا کے ساتھ ہندی سنیما گھروں میں پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں میکرز کے اس فیصلے سے بہت سے لوگ حیران ہیں اور کہا جارہا ہیکہ چرنجیوی نے اپنی پچھلی غلطی سے نہیں سیکھا ہے ۔