بارباڈوس : ہیٹی میں حکام نے بتایا کہ ایک گارڈ کی حماقت سے خواتین کی جیلوں سے 145 خواتین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ پیئر رینی فرانکوئس نے اے ایف پی کو بتایا کہ جیل میں خواتین قیدیوں کی تعداد 230 تھی جن میں سے 145 فرار ہوگئی ہیں۔انسپکٹر جنرل فرانکوئس نے کہا فرار ہونے والے 145 میں سے تین خواتین قیدیوں کو پھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک خاتون کی موت ہو گئی وہ دمہ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا شکار تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی بھی ہوگئے ہیں۔یہ جیل دارالحکومت پورٹ او پرنس کے شمالی مضافات میں ہیٹی کے مغربی ساحل پر کیبرے قصبے میں واقع ہے۔