گاف اور اوساکا یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

   

نیویارک،27 اگست (آئی اے این ایس)۔ تیسرے نمبرکی امریکی کھلاڑیکوکوگاف نے سست آغاز اور دوسرے سٹ میں نقصان کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے اجلا ٹوملجانووچ کو 6-4، 6-7(2)، 7-5 سے شکست دے کر خواتین کے پہلے راؤنڈ کا آخری میچ جیت لیا۔گاف نے آغاز میں کمزوری دکھائی اور پہلے سٹ میں 2-0 اور 3-1 سے پیچھے رہیں۔ تاہم 6-4، 4-2 کی برتری کے بعد وہ بظاہر آسان فتح کی جانب بڑھ رہی تھیں لیکن ٹوملجانووچ نے ہمت نہیں ہاری، شاندار واپسی کرتے ہوئے گاف کو 6-5 پر دو پوائنٹس کی دوری پر جیت سے روکا اور دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں7-2 سے فتح حاصل کرکے میچ کو فیصلہ کن سٹ میں پہنچادیا ۔تیسرے سٹ میںگاف نے 3-1 کی برتری حاصل کی، مگر اگلے دو سروس گیمز میں بریک پوائنٹس ضائع کر دیں۔ یہاں تک کہ جب وہ 5-4 پر میچ کے لیے سرونگ کر رہی تھیں تو دو ڈبل فالٹس کی وجہ سے بریک ہوئیں۔ تاہم گاف نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے 6-5 کی برتری حاصل کی اور پھر اپنی سروس برقرار رکھتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔اب گاف دوسرے راؤنڈ میں ڈونا ویکچ کا سامنا کریں گی، جو سابق عالمینمبر17 ہیں۔ ویکچ نے 2024 میں ومبلڈن کے سیمی فائنل اور 2019 میں یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں عالمینمبر40 جیسیکا بوزاس مانئیروکو تین سٹوں کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔دوسری جانب جاپان کی ناؤمی اوساکا نے اپنے یو ایس اوپن سفرکا کامیاب آغازکرتے ہوئے بیلجیم کی گریٹ مینن کو 6-3، 6-4 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔106واں مقام کی حامل ٹینس اسٹار مینن کے خلاف، اوساکا نے لوئس آرم اسٹیڈیم میں پْراعتماد کارکردگی دکھائی اور آسانی سے اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔ عالمی نمبر24 اوساکا2022 آسٹریلین اوپن کے بعد پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام میں سیڈڈ کھلاڑی کے طور پرکھیل رہی ہیں۔ یہ کامیابی اْن کی پچھلے 13 میچز میں دسویں کامیابی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ومبلڈن میں تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی اور حالیہ کینیڈین اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔دوسرے راؤنڈ میں اوساکا کا مقابلہ ہیلی بیپٹسٹ سے ہوگا۔