حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) گانجہ استعمال کرنے والے ایک قانون کے طالب علم کو 6 ماہ کی سزا اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت نے سال2017 کے ایک مقدمہ میں فیصلہ سنایا ہے۔ 20سالہ سائنی اروند جو آصف نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ادی بٹلہ پولیس نے قانون کے اس طالب علم کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 19.5 گرام گانجہ ضبط کیا تھا اور اس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں آج ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا جس پر عدالت نے 6 ماہ کی سزا اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔
