گانجہ اسمگلرس کی بین ریاستی ٹولی گرفتار و جیل منتقل

   

حیدرآباد : /27 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں غیرقانونی طور پر گانجہ کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سٹی پولیس ہنوز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین کارروائی میں ٹاسک فورس نے 2 رکنی بین ریاستی گانجہ اسمگلرس کی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ وی مدن ساکن یوسف گوڑہ جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم سے ہے وہ اپنے ساتھی 23 سالہ بی یوگیندر کی مدد سے شہر میں گانجہ کا کاروبار کررہا تھا ۔ پولیس کے مطابق مدن گانجہ کا اسمگلر ہے اور وہ آندھراپردیش کے پڈیرو ایجنسی علاقہ سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد خواہشمند گاہکوں کو فروخت کیا کرتا تھا ۔ مدن نے حالیہ دنوں 26 کیلو گانجہ وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد منتقل کیا اور اسے جوبلی ہلز کے علاقہ یادگیری نگر میں پوشیدہ طور پر رکھ کر خواہشمند گاہکوں کی تلاش میں تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے جوبلی ہلز پولیس کی مدد سے مذکورہ اسمگلرس کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ۔ب