کوئمبتور : دو پولیس اہلکار بشمول ایک خاتون انسپکٹر جو نارکوٹکس ونگ سے وابستہ تھے، کو انسداد بدعنوانی اور ڈائرکٹوریٹ آف ویجلنس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں نے گانجہ کی غیرقانونی فروخت کے معاملہ میں ایک اسمگلر کو ملوث نہ کئے جانے پر اُس اسمگلر سے ایک لاکھ روپئے کی رشوت طلب کی تھی۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر سروجنی اور ہیڈ کانسٹبل راما سامی نے وجئے کمار نامی شخص سے رشوت طلب کی تھی جو گانجہ کی اسمگلنگ کیا کرتا تھا اور اب وہ اسمگلر سے تعمیراتی کنٹراکٹر بن گیا تھا۔ دونوں پولیس اہلکاروں نے کئی سال قبل رشوت طلب کی تھی۔ وجئے کمار کے وکیل دوست نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ اس معاملہ کو لے کر ڈی وی اے سی سے رجوع ہو اور وجئے کمار نے ایسا ہی کیا تھا۔