گانجہ فروختگی، دو افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) اپل پولیس اور اپل اکسائز پولیس نے گانجہ فروخت کرنیو الے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو کالج کے طلباء کو نشانہ بناکر انہیں سوکھا گانجہ فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کررہے تھے جبکہ ان دونوں کے ہمراہ مزید دو افراد مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے 36 سالہ نریش ساکن ماٹاکنٹہ اور 34 سالہ گنیش ساکن ملاپور اپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لویاراجو اور منی کنھٹاراؤ مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضۃ سے 2 کیلو گرام پر مشتمل 60 پیاکٹس کو ضبط کرلیا جو کل 120 کیلو گرام گانجہ بتایا گیا ہے۔ یہ ملزمین 3 ہزار روپئے فی کیلو گرام گانجہ خریدتے ہوئے 10 ہزار روپئے فی کیلو گرام گانجہ فروخت کررہے تھے۔