حیدرآباد : رچہ کونڈہ کے اسپیشل آپریشن ٹیم نے منشیات کے کاروبار میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 18 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کمشنر رچہ کونڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ 35 سالہ ایم رتنم اور اس کے ساتھی لچھا ناگا وینکٹا کرشنا وینی جن کا تعلق آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم سے ہے ۔ شہر کے بعض ڈرگس کے کاروباریوں سے تعلقات قائم کرتے ہوئے شہر میں منشیات فروخت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر گانجہ کو فروخت کرنے کی غرض سے مذکورہ خواتین نے وشاکھاپٹنم ایجنسی علاقہ سے 18 کیلو گانجہ حاصل کیا اور اُسے ایک گاڑی کے ذریعہ شہر منتقل کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر اسپیشل آپریشن ٹیم نے دو مذکورہ خواتین کو اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ناچارم علاقہ میں خواہشمند افراد کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے 12 لاکھ مالیتی منشیات ضبط کرلئے گئے ۔ گرفتار خواتین کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔