گانجہ فروختگی پر ایک شخص اور قتل مقدمہ کے تین ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد : /11 جنوری (سیاست نیوز) مونڈا مارکٹ پولیس نے گانجہ فروخت کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 185 گرام گانجہ برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی دیپتی چندنا نے بتایا کہ 24 سالہ نور نبی شیخ متوطن مغربی بنگال اپنے ایک ساتھی سوری عرف سائی ساکن دھول پیٹ منگل ہاٹ کی مدد سے اپنے ٹی اسٹال پر گانجہ فروخت کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نور شیخ مونڈا مارکٹ کے گاندھی مجسمہ کے قریب ایک پان شاپ چلاتا ہے اور اس کی آڑ میں وہ خواہشمند گاہکوں کو گانجہ فروخت کررہا تھا ۔ اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر پولیس نے پان شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے نور شیخ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 185 گرام گانجہ برآمد کرلیا ۔ مہانکالی پولیس نے ایک قتل کیس میں ملوث 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق /9 جنوری کی شب بی شیواجی اپنے ساتھی سی ایچ انیل عرف ڈانیل کے ہمراہ اولڈ گھاس منڈی سکندرآباد کے ایک سنسان علاقہ میں شراب نوشی کررہا تھا کہ جہاں پر اس کا جھگڑا غوث پاشاہ سے ہوا ۔ اس جھگڑے کے بعد غوث پاشاہ نے اپنے دو دوست محمد نعیم اور محمد ذاکر حسین کو وہاں طلب کرلیا اور دوبارہ بحث و تکرار کے بعد غوث پاشاہ نے اپنے ہمراہ لائے ہوئے تیز دھار بلیڈ سے شیواجی کے گلے پر پر حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا ۔ اس واقعہ میں شدید زخمی شیواجی کو دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات میں مقامی انٹلیجنس ٹیم نے سی سی ٹی وی اور موبائیل فون ٹاور لوکیشن کی مدد سے یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ ب