یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ گانجہ کاشت کرنے والے یا فروخت و استعمال کرنے والوں کی پولیس کو اطلاع دیں ۔ اطلاع دینے والوں کے نام و تفصیلات پوشیدہ رکھے جائیں گے ۔ حکومت ریاست کو نشیلی چیزوں سے پاک رکھنے کا بھرپور عزم کیا ہے ۔ جس پر عوام کو بھی نوجوان نسل کو خطرناک زہر سے بچانے میں پولیس کا ساتھ دینا چاہئے ۔ کیونکہ نوجوان نسل کو بچانا حکومت کا مقصد ہے ۔ واضح رہے کہ یلاریڈی کے مختلف منڈلوں میں صحرائی علاقوں پر کچھ لوگ باضابطہ گانجہ کی فصلوں کی کاشت کرتے ہوئے راتوں رات غیر معمولی دولت کمانے کی کوشش میں لگے ہیں ۔ ڈی ایس پی نے اس نمبر پر 9440895000 پر اطلاع دینے کی اپیل کی ۔
