گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب 9 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس نے ریاست کے سرحدی علاقہ سے منتقل کئے جارہے گانجہ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں 7 گراہک بتائے گئے ہیں ۔ حیات نگر پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 5 کیلو گانجہ 525 گرام حشیش آئیل کو ضبط کرلیا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو جو مشتبہ انداز میں گھوم رہے تھے انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور ان کی تلاشی لیتے ہوئے 70 گرام گانجہ اور دو سیل فون اور ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا ۔ ان دونوں کی اطلاع پر پولیس نے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی پر ایک مقام پر دھاوا کیا جہاں روم میں اس کے ساتھی پولیس نے کمرے کی تلاشی کے بعد بڑی مقدار میں گانجہ اور حشیش آئیل کو ضبط کرلیا ۔ حیات نگر پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ بی اندرا کمار ساکن ناگر کرنول ۔ 25 سالہ آئی انیل کمار ساکن کومپلی جو گانجہ کی منتقلی اور فروخت کررہے تھے کے علاوہ 27 سالہ آئی وی کرشنا چیتنیہ ساکن الوال ، 20 سالہ یو امنگ عرف اشوی ساکن جیڈی میٹلہ متوطن مظفر پور بہار ، 24 سالہ کے ایم بھارت ریڈی ساکن کوکٹ پلی ۔ 24 سالہ وشیتا 24 سالہ این شیوا دکشت ساکن بوئن پلی ۔ 25 سالہ سومیش کمار ساکن بوئن پلی اور 24 سالہ کرنم کھوکر ساکن کوکٹ پلی کو گرفتار کرلیا جو گراہک بتائے گئے ہیں ۔ اندرا کمار اور انیل کمار آندھرا اڈیشہ سرحدی علاقہ سے گانجہ اور حشیش آئیل کو منتقل کرتے ہوئے فروخت کررہے تھے ۔ ع