حیدرآباد /12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی کے آحری رکن کے خلاف بھی رچہ کنڈہ کمشنر نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے 25 سالہ بی سریش کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ 6 رکنی ٹولی میں سریش بچا ہوا تھا ۔ تاہم 5 کے خلاف کمشنر نے پہلے ہی پی ڈی ایکٹ کو نافذ کردیا تھا ۔ سریش منصورآباد ایل بی نگر علاقہ کا ساکن تھا اور سوریہ پیٹ سے تعلق رکھتا تھا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 9 ڈسمبر کے دن 6 رکنی ٹولی کو گانجہ منتقلی کے دوران گرفتار کرلیا تھا اور ان کے قبضہ سے 130 کیلو گانجہ 12 ہزار نقد رقم و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا تھا ۔ جن میں اصل سرغنہ بی سدھاکر کے علاوہ جی حسین ، دھاروت، چرنجیوی ۔ بی وینکٹ اور کمبا بائی ناگیشور راؤ اور بی سریش شامل تھے اور پولیس کمشنر نے آج اس کے خلاف بھی پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔