گانجہ منتقلی کے بین ریاستی ریاکٹ کا پردہ فاش، خاتون گرفتار

   

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) ریلوے پولیس سکندرآباد و ریلوے پروٹیکشن فورس نے مشترکہ کارروائی میں بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 40 سالہ بی لکشمی ساکن پاڈیرو ساکن آندھرا پردیش کو گرفتار کرلیا جبکہ بونیا مفرور ہے۔ ریلوے پولیس نے خاتون کے قبضہ سے 7 کیلو سے زائد گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 3,94,600 روپے بتائی گئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق لکشمی جو بونیا کی ساتھی ہے اس سے جان پہچان تھی۔ بونیا ایک سے زائد مرتبہ گانجہ کے معاملہ میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بونیا نے لکشمی کو تین ہزا روپے کی پیشکش کی اور شولاپور گانجہ منتقل کرنے ہدایت دے پر کی پیاڈ موبائیل حوالے کیا۔ دونوں کونارک ایکسپریس میں روانہ ہوئے۔ 15 ستمبر کو سکندرآباد پہنچنے پر ریلوے پولیس کی چوکسی کو دیکھ کر بونیا فرار ہوگیا۔ ریلوے پولیس کی جانب سے لکشمی کے سامان کی تلاشی لی گئی اور پوچھ تاچھ میں گانجہ ضبط کرکے لکشمی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ع