گانجہ منتقل کرنے والی بین ریاستی ٹولیاں گرفتار

   

گانجہ کا ذخیرہ ضبط ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ 23مارچ ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے دو علحدہ کارروائیوں میں گانجہ منتقل کرنے والی بین ریاستی خطرناک ٹولیوں کو گرفتار کرلیا اور 6 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 650 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس او ٹی ، ایل بی نگر زون نے ادی بٹلہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 33سالہ شیخ یاسین عرف فیروز ساکن ملا پور ناچارم ،24سالہ چنچو رویندر ساکن یوسف گوڑہ اور 29سالہ مقدا بابو ساکن بابا گنر ناچارم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے دو ارکان سرینواس اور ماجد عرف بابو مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 140 کیلو گانجہ ، دو کاریں ، 5لاکھ روپئے نقد رقم اور 8موبائیل فون ضبط کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایس او ٹی ،ایل بی نگر زون نے کیسرا پولیس کے ساتھ کارروائی میں 410 کیلو گانجہ ضبط کرلیا ۔پولیس نے 28سالہ جی وینکٹ نارائنا ساکن ترکایمجل ،26 سالہ ڈی رجنی کانت ساکن اپل اور 29سالہ وائی نگراجو ساکن الکاپور ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا جبکہ ایم سرینواس ساکن بڈنگ پیٹ، ستیش بابو ساکن آندھرا اڈیشہ بارڈر کا ساکن شاہین اور ماجد جو گانجہ خریدا کرتے تھے مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 410 کیلو گانجہ کے علاوہ 2کاریں اور تین موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ گانجہ کے بڑے پیاکٹس تیار کرتے ہوئے یہ ٹولی گانجہ مہاراشٹرا منتقل کرتے ہوئے زائد قیمت میں فروخت کررہی تھی ۔ کمشنر پولیس نے ایس او ٹی ایل بی نگر پولیس کی کارروائی کی ستائش کی ۔ ع