گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی کے ارکان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی کے ارکان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا اور آج اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردئے ۔ کم وقت میں زائد آمدنی کیلئے نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والی اس ٹولی کو ونستھلی پورم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 9 اکٹوبر 2019 کے دن گرفتار کیا تھا ۔ جی ڈی چرنجیو ، جے حسین ، کمبا پاٹی ناگیشور راؤ ، بی وینکٹیا ، بی سدھاکر ، بی سریش ساکنان سوریہ پیٹ ضلع کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضہ سے 130 کیلو گرام گانجہ کو ضبط کیا تھا ۔ پولیس نے ان 5 رکنی ٹولی کے ارکان میں سے تین ارکان 23 سالہ بی سدھاکر 23 سالہ جی حسین اور 29 سالہ دمراوت چرنجیلو کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ ان ملزمین نے ٹولی کی شکل اختیار کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ منافع کمانے کی خاطر گانجہ کی منتقلی کا کاروبار کیا تھا ۔ جن کے خلاف کمشنر نے سخت اقدامات کیا ۔