حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گانجہ منتقل کرنے والوں کے خلاف اپنا سخت گیر موقف جاری کرتے ہوئے کمشنر رچہ کنڈہ نے مزید 4 گانجہ اسمگلرس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ حالیہ دنوں 6 افراد کے بعد یہ بڑی کارروائی ہے ۔ جس میں سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر رچہ کنڈہ پولیس مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ۔ کمشنر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 23 سالہ بی ایس نائیک 20 سالہ ایل انیل 20 سالہ لکاوت ونود اور 22 سالہ لکاوت جین ساکنان ضلع سوریہ پیٹ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو نافذ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اصل سرغنہ جی سائدا نائیک نے آسان انداز میں رقم بٹورنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں سے گانجہ میں سرمایہ کردیا اور فی کس 20 ہزار 80 ہزار روپئے سے 80 کیلو گانجہ خریدا گیا ۔ 20 اکٹوبر گانجہ خریدنے کے بعد اس ٹولی نے کار میں نظام آباد سے حیدرآباد گانجہ منتقل کررہی تھی کہ ایک خفیہ اطلاع پر 23 اکٹوبر میرپیٹ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور چرلہ پلی منتقل کردیا تھا ۔ آج ان کے خلاف کمشنر نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔