گانجہ منتقل کرنے والے تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /31 جنوری (سیاست نیوز) منشیات کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے گانجہ بر آمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 27 سالہ راجو سنگھ اور اس کے دو ساتھی 23 سالہ کشن سنگھ اور پھول سنگھ ساکن دھول پیٹ منگل ہاٹ جو پیشہ سے مورتیاں بنانے کا کام کرتے ہیں ۔ راجو سنگھ گزشتہ کچھ عرصہ سے خواہشمند گاہکوں کو گانجہ فروخت کرتا آرہا ہے ۔ اس نے سال 2016 ء میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دوسرے مقام سے شہر کو گانجہ منتقل کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ۔ دو ماہ قبل بھی کشن سنگھ اور پھول سنگھ نے لاوری سنتوش نامی شخص سے 31 کیلو گانجہ حاصل کیا اور اسے خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ اس سلسلے میں مذکورہ افراد اپنی ایکٹیوا موٹر سائیکل پر گانجہ رکھ کر منتقل کررہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے گانجہ برآمد کرلیا ۔