گانجہ کا ریاکٹ بے نقاب، دو افراد بشمول خاتون گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں گانجہ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد بشمول خاتون کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 20 کیلو گانجہ ، ایک موٹر سیکل اور سیل فون کو ضبط کرلیا۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے کاماٹی پورہ پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 35 سالہ آر سائداماں اور 25 سالہ اشوک کمار کو گرفتار کرلیا جو گراہک کے منتظر تھے کہ پولیس نے عین وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ سائداماں سابق میں گانجہ منتقلی کے معاملہ میں گرفتار کی جاچکی ہے۔ یہ خاتون محبوب آباد سے تعلق رکھتی ہے جو شوہر سے طلاق کے بعد والدین اور بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ یہ خاتون ساڑیوں کا کاروبار کرتی تھی جس میں نقصان کے بعد اس نے گانجہ کا کاروبار شروع کیا۔ آندھرا ۔ اڑیسہ سرحد پر ایجنسیز علاقہ سے یہ خاتون گانجہ خریدا کرتی تھی اور اس نے اپنے کاروبار میں اشوک کو شامل کرلیا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔